Posts

گوگل ایڈسینس

Image
Google adsense in Pakistan                           گوگل ایڈسینس گوگل ایڈسینس ایک ایڈورٹائزنگ پروگرام ہے جس کی مدد سے آن لائن کماسکتے ہیں۔ مزید ایڈسینس کے بارے میں جاننے کیلئے درج ذیل لنکس پر کلک کرکے اپنی مطلوبہ معلومات آپ دیکھ سکتے ہیں۔   گوگل ایڈسینس کا مختصر تعارف   گوگل ایڈسینس پر اپلائی کرنے سے پہلے کیا چیزیں ضروری ہیں؟ گوگل ایڈسینس کیلئے اپلائے کرنے کا طریقہ گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ جلد حاصل کرنے کے طریقے گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ بلاک ہونے کی چند بڑی وجوہات گوگل ایڈسینس کے بارے میں غلط رحجانات کا جائزہ کیا آپ کا ایڈسینس اکائونٹ بند ہوگیا ہے؟                                                                                       اپنا آن ...

گوگل ایڈسینس کا مختصر تعارف.

گوگل ایڈسینس کا مختصر تعارف شاید ہی دنیا کا کوئی علاقہ ایسا ہو جہاں انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہ ہو اور شاید ہی ایسا کوئی انٹرنیٹ یوزر ہو جو گوگل کے بارے میں نہ جانتا ہو۔ انٹرنیٹ کی دنیا پر بادشاہی کرنے والے سرچ انجن کو دنیا ’’گوگل‘‘ کے نام سے یاد کرتی ہے۔ گوگل جو آج تقریباً چند ایک سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔ آج آن لائن بزنس میں Ebay اور Yahoo جیسی کمپنیوں کے مدِ مقابل کھڑا ہے۔ گوگل نے اپنی شروعات سے ہی نیٹ پر موجود چیزوں میں جدت لائی۔ سرچنگ کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کردیا اور پھر Gmailکی سہولت لانچ کی تو سب ہم عصر ای میل سروسز منہ تکتی رہ گئیں ۔ اس کے بعد گوگل نے ایک نئی سروس کا اعلان کیا جوکہ آن لائن ایڈورٹائزمنٹ تھی۔ آن لائن ایڈورٹائزمنٹ کی ضرورت کیوں پڑی؟ آئیے پہلے اس بات کا جائزہ لیتے ہیں۔ شروعاتی دور سے ہی لوگوں کو اس بات کی ضرورت پڑتی رہی ہے کہ وہ اپنی ایجادات اور پروڈکشن کو لوگوں تک پہنچائیں۔ اس مقصد کیلئے اخبارات، ٹی وی چینلز پر ایڈورٹائزمنٹ کی جاتی رہی ہے، لیکن جب پوری دنیا کا رجحان انٹرنیٹ کی طرف بڑھ گیا ہر طرف انٹرنیٹ راج کرنے لگا تو ایڈورٹائزر کمپنیوں ...

گوگل ایڈسینس پر اپلائی کرنے سے پہلے کیا چیزیں ضروری ہیں؟

گوگل ایڈسینس پر اپلائی کرنے سے پہلے کیا چیزیں ضروری ہیں؟ گوگل ایڈ سینس کی سروس کیلئے Applyکرنے کیلئے جن چیزوں کاہونا بے حد ضروری ہے وہ درج ذیل ہے: 1.  ایک عدد پروفیشنل ڈیزائنڈ ویب سائٹ یا بلاگ 2.  انگریزی میں تحریر کردہ بہترین مواد 3.  آپ کی ویب سائٹ گوگل سرچ انڈیکس میں شامل ہو۔ یاد رہے کہ اردو زبان میں موجود ویب سائٹس کو ابھی تک گوگل اشتہارات کیلئے منظور نہیں کرتا۔ اگر آپ کو ویب سائٹ بنانی نہیں آتی تب بھی آپ گوگل سے کماسکتے ہیں، کیونکہ انٹرنیٹ پر ہزاروں لوگ Blog کے ذریعے کمارہے ہیں۔ کافی ویب سائٹس ہیں جو کہ آپ کو مفت بلاگ بنانے کی سہولت دیتی ہیں. جن میں گوگل کی ہی ایک سائٹ BlogSpot.com یا Blogger.com ہے۔ اس کے علاوہ WordPress.com بھی کافی مشہور ہے۔ آپ ان میں انتہائی آسانی سے ویب بلاگ بناسکتے ہیں۔بلاگ بنانے کا طریقہ کار آپ کو انٹرنیٹ پر آرام سے مل جائے گا وگرنہ گوگل پر سرچ کرلیں آپ کو مکمل طریقہ مل جائے گا۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ پر موجود مواد انگلش زبان میں ہو، چونکہ آپ کے پاس اس وقت گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ موجود نہیں ہے اس وجہ...

گوگل ایڈسینس کیلئے اپلائے کرنے کا طریقہ

گوگل ایڈسینس کیلئے اپلائے کرنے کا طریقہ گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ حاصل کرنے کیلئے Step by Step طریقہ درج ذیل ہے۔ 1۔ www.adsense.google.com پر جائیں۔ 2۔ اس کے بعد ایک پیج کھلے گا جس کے آخر میں لکھا ہوگا کہ Click Here to Apply ۔ وہاں پر کلک کرکے آپ اکائونٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ 3۔ جیسے ہی آپ اپلائے کیلئے کلک کریں گے تو فارم پر مشتمل ایک نیا پیج کھلے گا۔اس فارم کو درج ذیل طریقے سے بھریں: ویب سائٹ URL کی جگہ پر اُس بلاگ یا ویب سائٹس کا ایڈریس لکھیں جس کیلئے آپApply کرنا چاہتے ہوں۔ ایک سے زیادہ بلاگ یا ویب سائٹس ہونے کی صورت میں کسی بھی بہترین بلاگ یا ویب سائٹ کا انتخاب کرکے وہی اس باکس میں لکھیں۔ Contact Information کے سیکشن میں سے Account Type میں Individual کو سلیکٹ کریں اور پھر اگلے باکس میں ملکوں کی لسٹ میں سے Pakistan کو سلیکٹ کریں۔ اس کے بعد Payee Name میں اپنا بالکل وہ نام جو آپ کے شناختی کارڈ میں موجود ہولکھیں ﴿کیونکہ ہر ماہ آپ کیPayment ویسٹرن یونین کے ذریعے سے آئے گی جو کہ آپ کے نام کو شناختی کارڈ سے میچ کرنے کے بعد ویسٹرن یونین کا عملہ آپ کو دے گا﴾ اس کے بعد اپنا ایڈر...

گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ بلاک ہونے کی چند بڑی وجوہات

گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ بلاک ہونے کی چند بڑی وجوہات گوگل اپنے صارفین کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کرتا ہے۔ ایک بہترین آمدنی ، ایک بہترین سپورٹ سسٹم اور بھی بہت کچھ، لیکن اس کیلئے بہتر ہوگا کہ آپ بھی گوگل کے ساتھ ایماندارانہ رویہ اختیار کریں۔ ہماری عام زندگی کا اصول ہوتا ہے کہ ’’جو بوئو گے ، وہی پائو گے‘‘ اسی پس منظر میں اگر آپ گوگل کے ساتھ بددیانتی کریں گے اور گوگل کو دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے تو پھر آخر میں آپ ہی کو پچھتانا پڑے گا۔ اکثرلوگ اپنی ویب سائٹ پر کئی بڑی غلطیاں کرتے ہیں جن سے ان کے اکائونٹس بلاک ہوجاتے ہیں۔ یہاں ہم ان وجوہات کا جائزہ لیں گے کہ وہ کون کون سے وجوہات ہیں جو ایڈسینس اکائونٹ کے بلاک ہونے کے باعث بنتی ہیں۔ گوگل کی منع کردہ آئٹم لسٹ میں سے کوئی بھی چیز ایڈورٹائز نہ کریں۔ یاد رہے یہ لسٹ PayPal اور Ebay سے بہر حال کم ہی ہے۔ اپنی ویب سائٹ پر کہیں بھی یا کسی اور جگہ پر کسٹمرز سے ایڈز پر کلک کرنے کا نہ کہیں۔ کبھی بھی گوگل ایڈز اور Competitive Ads کو ایک ساتھ ایک ہی پیج پر پبلش نہ کریں۔ اپنے گوگل اشتہار رجسٹریشن پیج، کنفرمیشن پیج یا پھر Thank You کے پ...

گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ جلد حاصل کرنے کے طریقے

گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ جلد حاصل کرنے کے طریقے گوگل ایڈ سینس میں اگر آپ عام طور پر کسی ویب سائٹ کیلئے اپلائے کریں گے توصرف اکائونٹ ملنے میں تقریباً 2 سے 4 ہفتے تک لگ جاتے ہیں، کیونکہ گوگل کمپنی کے انجینئرز آپکی ویب سائٹ کو چیک کرتے ہیں کہ آیا آپکی سائٹ گوگل ایڈسینس کے معیار پر پوری اترتی ہے کہ نہیں۔ مثال کے طور پرآپ نے ایک ویب سائٹ بنائی ، دوسرے دن گوگل ایڈسینس کیلئے اپلائے کیا۔ ایک دو دن میں آپکو Confirmation اے میل ملی۔ آپ نے اپنی ای میل ایڈریس کنفرم بھی کروادی۔ اب چوتھا دن گزرگیا، پانچواں دن بھی گزر گیا، یوں ایک ہفتہ، دوسرا ہفتہ اور تیسرے ہفتے آپ کو گوگل کی طرف سے ای میل ملی۔ آپ بہت خوش ہوئے جلدی سے اس ای میل کو کھولا تو اس میں کچھ اس طرح لکھا ہوا تھا کہ: ’’گوگل ایڈسینس میں دلچسپی لینے کا شکریہ! آپکی ویب سائٹ کو دیکھنے کے بعد ہم معذرت سے کہتے ہیں کہ یہ ہمارے معیار پر پورا نہیں اترتی‘‘۔ مختصراً یہ کہ آپ کا اکائونٹ نا منظور کردیا گیا ہے۔ لیکن گھبرائیے نہیں، ابھی میں آپ کو ایک ایسا طریقہ بتاتا ہوں جس کی مدد سے آپ ایڈسینس کا اکائونٹ جلد از جلد حاصل کرسکتے ہیں۔ ...

گوگل ایڈسینس کے بارے میں غلط رحجانات کا جائزہ

گوگل ایڈسینس کے بارے میں غلط رحجانات کا جائزہ یاد رہے! ایڈسینس ایک آن لائن کاروبار کا نام ہے اور ہر کاروبار چاہے وہ آن لائن ہو یا آف لائن جمنے میں ٹائم لیتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کوئی دکان کھولیں تو لازمی نہیں وہ پہلے مہینے ہی آپکو نفع دے بلکہ ہوسکتا ہے پہلے دوسرے مہینے آپکو نفع کے بجائے نقصان ہو لیکن اگر آپ ہمت نہ ہاریں اور اس دکان کو صحیح معنوں میں چلائیں تو وہی دکان آپکو چھ مہینے بعد ایک اچھا خاصا منافع دے سکتی ہے۔ ایڈسینس کی ایک اور مثال ایسی سمجھیں کہ آپ ایک ادارے میں بطور ملازم لگ جائیں تو آپ کی ترقی پہلے ہی مہینے نہیں ہوسکتی بلکہ آپ کے کام کو دیکھتے ہوئے چار چھ مہینے میں آپ کو ترقی دی جاتی ہے۔ ایڈسینس بھی ایک آن لائن ملازمت ہے۔ اس میں ہر نئے آنے والے کو شروع کے چند ماہ میں کچھ نہیں مل سکتا لیکن جب ایک دفعہ پیمنٹ مل جائے تو یہ سلسلہ مسلسل چلتا رہتا ہے اور ایک نہ رکنے والا سلسلہ بن جاتا ہے۔ امید ہے آپ میری ان مثالوں اور تجربات پر مبنی باتوں کو سمجھ چکے ہوں گے اور صبر اور تحمل سے ایڈسینس پر کام کرنا شروع کردیں گے۔