گوگل ایڈسینس کیلئے اپلائے کرنے کا طریقہ
گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ حاصل کرنے کیلئے Step by Step طریقہ درج ذیل ہے۔
1۔ www.adsense.google.com پر جائیں۔
2۔ اس کے بعد ایک پیج کھلے گا جس کے آخر میں لکھا ہوگا کہ Click Here to Apply ۔ وہاں پر کلک کرکے آپ اکائونٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
3۔ جیسے ہی آپ اپلائے کیلئے کلک کریں گے تو فارم پر مشتمل ایک نیا پیج کھلے گا۔اس فارم کو درج ذیل طریقے سے بھریں:
- ویب سائٹ URL کی جگہ پر اُس بلاگ یا ویب سائٹس کا ایڈریس لکھیں جس کیلئے آپApply کرنا چاہتے ہوں۔ ایک سے زیادہ بلاگ یا ویب سائٹس ہونے کی صورت میں کسی بھی بہترین بلاگ یا ویب سائٹ کا انتخاب کرکے وہی اس باکس میں لکھیں۔
- Contact Information کے سیکشن میں سے Account Type میں Individual کو سلیکٹ کریں اور پھر اگلے باکس میں ملکوں کی لسٹ میں سے Pakistan کو سلیکٹ کریں۔
- اس کے بعد Payee Name میں اپنا بالکل وہ نام جو آپ کے شناختی کارڈ میں موجود ہولکھیں ﴿کیونکہ ہر ماہ آپ کیPayment ویسٹرن یونین کے ذریعے سے آئے گی جو کہ آپ کے نام کو شناختی کارڈ سے میچ کرنے کے بعد ویسٹرن یونین کا عملہ آپ کو دے گا﴾ اس کے بعد اپنا ایڈریس لکھیں۔
یاد رہے! Payee Name اور Address لکھتے وقت محتاط رہیں کیونکہ اگر یہ اور آپ کا شناختی کارڈ میں موجود ایڈریس ایک جیسا نہیں ہوگا تو آپ کو Payment حاصل کرنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جب آپ فارم مکمل پر کرکے بھیج دیں گے تو آپکو Thank You! کا ایک میسیج ملے گااور کچھ ہی دیر بعد آپکو گوگل کی طرف سے ایک ای میل ملے گی جس میں آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ کا فارم جمع کردیا گیا ہے اور آپ کی سائٹ چیک کرکے جلد ہی آپ کا اکائونٹ Active یا آپ کی درخواست مسترد کردی جائے گی۔چند دنوں سے چند ہفتوں کے اندر آپ کو گوگل کی طرف سے ایک اور ای میل ملے گی جس میں آپ سے کہا جائے گا کہ آپ کی ویب سائٹ منظور کردی گئی ہے اور آپ کو ایڈسینس اکائونٹ مل چکا ہے۔ برائے مہربانی اس کو Active کرلیں۔