گوگل ایڈسینس کا اکائونٹ بلاک ہونے کی چند بڑی وجوہات
گوگل اپنے صارفین کو ہر قسم کی سہولیات مہیا کرتا ہے۔ ایک بہترین آمدنی ، ایک بہترین سپورٹ سسٹم اور بھی بہت کچھ، لیکن اس کیلئے بہتر ہوگا کہ آپ بھی گوگل کے ساتھ ایماندارانہ رویہ اختیار کریں۔ ہماری عام زندگی کا اصول ہوتا ہے کہ ’’جو بوئو گے ، وہی پائو گے‘‘ اسی پس منظر میں اگر آپ گوگل کے ساتھ بددیانتی کریں گے اور گوگل کو دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے تو پھر آخر میں آپ ہی کو پچھتانا پڑے گا۔
اکثرلوگ اپنی ویب سائٹ پر کئی بڑی غلطیاں کرتے ہیں جن سے ان کے اکائونٹس بلاک ہوجاتے ہیں۔ یہاں ہم ان وجوہات کا جائزہ لیں گے کہ وہ کون کون سے وجوہات ہیں جو ایڈسینس اکائونٹ کے بلاک ہونے کے باعث بنتی ہیں۔
- گوگل کی منع کردہ آئٹم لسٹ میں سے کوئی بھی چیز ایڈورٹائز نہ کریں۔ یاد رہے یہ لسٹ PayPal اور Ebay سے بہر حال کم ہی ہے۔
- اپنی ویب سائٹ پر کہیں بھی یا کسی اور جگہ پر کسٹمرز سے ایڈز پر کلک کرنے کا نہ کہیں۔
- کبھی بھی گوگل ایڈز اور Competitive Ads کو ایک ساتھ ایک ہی پیج پر پبلش نہ کریں۔
- اپنے گوگل اشتہار رجسٹریشن پیج، کنفرمیشن پیج یا پھر Thank You کے پیجز پر ہرگزنہ لگائیں۔
- کبھی بھی اپنی سائٹ پر موجود اشتہارات پر خود کلک نہ کریں۔ یہاں تک کہ چاہے آپ وہ ویب سائٹ چیک کرنا چاہیں یا آپ وہ پروڈکٹ خریدنے کا سوچ رہے ہوں۔
- گوگل ایڈز کے ارد گرد کبھی بھی دھوکہ دینے والے الفاظ نہ لکھیں۔ جیسے Click Down ، Click Me وغیرہ کیونکہ گوگل بڑی آسانی سے ان تمام الفاظ کو سمجھ سکتا ہے جو کہ ایڈز کے ارد گرد موجود ہوتے ہیں۔ آپ زیادہ سے زیادہ Google Ads ، Sponsered byیا پھر Advertisement لکھ سکتے ہیں۔
- گوگل ایڈسینس کے کوڈ کو کبھی بھی اپنے طور پر تبدیل نہ کریں۔ صرف اُن پیرا میٹرز کو ہی چینج کریں جنہیں چینج کرنے کی گوگل اجازت دیتا ہے۔